اے ڈی سی کی زیر صدارت پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کی سربراہی میں ضلعی پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پرائس ریویو کمیٹی کے تمام ممبران اور تاجر تنظیموں نے شرکت کیں۔ اجلاس میں تمام تاجِر تنظیموں نے ضلع انتظامیہ کورمضان المبارک کے دوران تمام ضروری اشیاء خوردنوش کی قیمتوں اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر کمیٹی ممبران کی باہمی مشاورت سے تمام ضروری اجناس کی قیمتوں کا تعین کیاگیا، اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات نے ملاکنڈ ڈویژن بشمول سوات کے اندر رمضان کے موقع پر مارکیٹس کے اوقاتِ کار، سماجی دوری، اور باقی احتیاطی تدابیر کے بارے میں تما م کاروباری افرادکے لیے ہدایات جاری کیں۔مذید براں تمام تاجر نمائندگان کو ذخیرہ اندوزی کے خلاف قانون(Anti-Hoarding Ordinance)اور اس کے تحت تمام سزاوں اور اس کے مندرجات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More