کالام میں ٹریفک حادثہ،نوجوان جاں بحق،ایک زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  سوات کی وادی کالام میں ٹریفک حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔کالام تحصیل روڈ پر پک اپ گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان نادر خان ولد جندول خان سکنہ کس کالام جاں بحق ہوگیا، جبکہ گاڑی میں موجود پی ٹی آئی کالام کے راہنما ملک حمید سلمان شدید زخمی ہوگئے جن کو کالام سول اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حمید سلمان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...