سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاور ڈویژن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی مسلسل فراہمی جاری رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق سیکریٹری پاور عرفان علی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز شریک ہوئے اور اجلاس میں سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ رمضان میں صنعتی یونٹس کو بھی بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی جب کہ بجلی کے سلسلے میں قائم کنٹرول رومز عوامی شکایات ازالہ کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More