چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک اہلکار شہید

چارسدہ(ویب ڈیسک)پولیس اسٹیشن خان ماہی کے قریب سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ چارسدہ میں پولیس اسٹیشن خان ماہی کی حدود سرکی میں سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، اسی دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک اہلکار شہید جب کہ فورسز اور پولیس کے 5 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More