سیدو شریف اسپتال میں تین الگ ٹرائج او پی ڈیز کی تیاری جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سیدوشریف کیجولٹی کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر مریضوں اور طبی عملہ کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کیجولٹی بلڈنگ سے باہر 3 الگ ٹرائج او پی ڈیز روم تیار کررہے ہیں جس میں مرد اور خواتین کیلئے الگ ویٹنگ روم ہوں گے اور تمام سہولیات موجود ہونگے اورمریضوں کو صاف ستھرے ماحول میں رجسٹریشن پوائنٹ کے سامنے علاج معالجہ بروقت مہیا ہوگا جو کورونا وائرس کی روک تھام میں مستفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹرائج او پی ڈی میں ڈاکٹر سے معائنے کی صورت میں طبی سہولیات انتہائی جلدی میسر ہوگی مریضوں کو مزید طبی سہولیات دینے کی اگر ضرورت پڑی تو یہی ٹرائج او پی ڈی میں موجود ڈاکٹرز مریضوں کومتعلقہ شعبوں میں علاج معالجے کیلئے ریفر کرے گا اس اقدام سے بلڈنگ میں زیادہ رش بھی نہیں ہوگا مریض اور طبی عملہ کورونا وائرس سے محفوظ ہوگا۔ محمد سلیم خان نے کہا کہ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو اور ایم ایس کے خصوصی ہدایات پر کیجولٹی بلڈنگ سے باہر ٹرائج او پی ڈی قائم کررہے ہیں تاکہ لوگوں کو بروقت علاج معالجہ بروقت مہیا ہو اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ بھی نہ ہوں انہوں نے کہا کہ سیدوشریف کیجولٹی میں 24 گھنٹے مختلف شفٹوں میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف،نرسنگ سٹاف اور دیگر عملہ موجود ہوتا ہے اور مریضوں کو بہترین انداز میں طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More