منشیات فروشوں سے مراسم،پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)منشیات فروشوں اور جرائیم پیشہ افراد سے مراسم، درجنوں پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست اور تبادلے کردئے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات نے خفیہ اداروں کی اطلاع اور عوامی شکایات پر جرایم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں سے راوابط قایم کرنے پر درجنوں اہلکاروں کو برخاست کرتے ہوئے انہیں فورس سے نکال کر باہر کردیا جبکہ اس طرح متعدد اہلکاروں کو لائن حاضر کرنے کے ساتھ ان کے سالانہ انکریمنٹ کاٹ دئیے جبکہ متعدد کی تنزلی کردی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان نے کہا ہے کہ سوات پولیس فورس میں کالی بھیڑوں اور جرایم پیشہ افراد کیلیے کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی فورس میں کسی قسم کی غفلت برداشت کی جائیگی انہوں نے کہا کہ پولیس میں جزا اور سزا کا عمل جاری رہیگا اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جبکہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More