مطالبات کی منظوری تک ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز بند رکھنے کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدرآل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی اسٹورز سید عارف شاہ نے مطالبات پورے نہ ہونے پر آج سے ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز منیجنگ ڈائریکٹر اور چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز سے آل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی اسٹورز کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔ صدر آل پاکستان ورکرز یوٹیلٹی اسٹورز عارف شاہ کا کہنا تھا کہ تمام مطالبات منظور ہونے تک ملک بھر کے اسٹورز نہیں کھولیں گے۔

عارف شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹور ورکرز کو کورونا بحران میں کام کرنے پر اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا، ساتھ ہی ورکرز کے لیے حفاظتی سامان دینے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا جو پورا نہیں ہوا۔ صدر آل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی اسٹورز سید عارف شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم عمران خان ہمارے مسائل کے حل کے فوری احکامات جاری کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More