حبیب بینک مینگورہ کے ملازم میں کورونا کی تصدیق،حقیقت چھپا کر ہزاروں افراد کی زندگیاں داؤ پر

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) حبیب بینک مینگورہ کے بینک سکوائیر برانچ کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق، بینک ملازمین کی پرائیویٹ لیب میں خفیہ میڈیکل ٹیسٹ کرائے گئے، عملہ کے ارکان کو سیدو شریف میں واقع سوات کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا، بینک انتظامیہ نے عوام سے حقیقت کو چھپا کر ہزاروں افراد کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا۔  تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر کے بینک سکوائیر ایریا میں موجود حبیب بینک کے ایک اعلی درجے کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ تھانہ، بٹ خیلہ کے رہائشی حبیب بینک کے ملازم میں کچھ دن پہلے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے بٹ خیلہ میں کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ گزشتہ بدھ کو پازیٹیو آیا جس کے بعد بینک انتظامیہ نے ہنگامی طور پر بینک کو بند کرتے ہوئے تمام سٹاف کو پرائیویٹ لیبارٹری میں ٹیسٹ کرانے اور اپنے طور پر قرنطینہ ہونے کی ھدایات دیں جبکہ کئی ملازمین کیلئے سوات کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں کمرے حاصل کرکے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ اگلے روز بینک کے باہر ایک بینر لگایا گیا جس پر تحریر تھا کہ بینک میں جراثیم کش سپرے کیا جارہا ہے لیکن عوام کو یہ نہیں بتایا گیا کہ بینک کے ایک ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جس کی وجہ سے مذکورہ بینک میں اکاؤنٹ رکھنے والے ہزاروں افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑھ گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More