فوڈ اتھارٹی کے منتظمین کا بازاروں کا معائنہ،متعدد افراد پر جرمانے عائد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی خان اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سوات جواد علی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ مینگورہ کے مختلف بازاروں میں اشیائے خوردونوش کا مشترکہ معائنہ کیا تاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخنامے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فراہمی یقینی بنایاجاسکے۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جواد علی کا کہنا تھا کہ سرکاری نرخ کی خلاف ورزی، ذخیرہ اندوزی اور غیر معیاری اشیاء کی فراہمی کے  خلاف سخت کاروائی کی جائے گی معائنہ کے دوران کئی دکانداروں کو خلاف ورزی پر جرمانہ کرنے کے علاوہ قانونی کاروائی بھی کی گئی۔ مینگورہ بازار اور گردونواح میں رمضان سٹالز کا بھی معائنہ کیا گیا کے پی فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں کسی قسم کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی اس ضمن میں ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات ہیں اور ہمارے افسران اس بابت اپنے فرائض پوری تندہی سے سرانجام دے رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More