کورونا وائرس، سوات میں متاثرہ افراد کی تعداد163ہوگئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد163ہوگئی۔محکمہ صحت سوات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  سیدو شریف کے رہائشی میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد163ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اب تک ضلع بھر میں 1099 کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 734افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں ،202افراد کے ٹیسٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے ۔ مزید گیارہ افراد صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد ضلع بھر میں صحت یاب افراد کی تعداد49ہوگئی ہیں جبکہ 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More