موجودہ لاک ڈاؤن میں اوورسیز پاکستانی مشکلات کا شکار ہے،فضل رحمان نونو

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ موجودہ لاک ڈواؤن میں اوورسیز پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مگرہمارے حکمران کبھی ڈیٹا اکھٹا کرنے اور دیگر حیلے بہانوں سے ٹرخاؤپالیسی پر عمل پیرا ہیں،ان اوورسیز پاکستانیوں کے سفاتخانوں کے ساتھ کسی قسم کے رابطے نہیں ہورہے ہیں جبکہ یہاں کی حکومت کہتی ہے کہ وہاں کے سفارت تخانے ان مسافروں کے ساتھ رابطے میں ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی لاک ڈاؤن کی وجہ سے محصور ہیں جنہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ یہاں پر ان کے خاندان بھی شدید کرب اورذہنی کوفت میں مبتلا ہیں اور ان کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے مگر مقام افسوس یہ ہے کہ ہمارے حکمرانوں کے ساتھ ان کی کوئی فکر نہیں اور نہ ہی وہ اس سلسلے میں کوئی ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھارہے ہیں بلکہ مسلسل غلط بیانی سے کام لے کر ٹرخاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان جلد از جلد اوورسیز پاکستانیوں کو اس مشکل سے نکالنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ ان کی پریشانیوں کا خاتمہ ہوسکے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More