کورونا وائرس کے سدباب کے لئے اقدامات اُٹھا رہے ہیں،ڈاکٹر امجد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کورونا کے سدباب کیلئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے اور کورونا کے متاثرین کے مشکلات کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے ان خیالات کا اؓظہار گزشتہ روز حلقہ نیابت میں کوٹہ کے مقام پر قرنطینہ کئے گئے علاقے کے معاینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات میں کورونا کے سدباب کیلئے حکومت تمام تر اقدامات اٹھارہی ہے اور انہوں نے انتظامیہ کو سختی سے اقدامات اٹھا نے کی تاکید کی ہے انہوں نے کہا کہ سوات انتظامیہ بہتر طریقے سے اپنی سرانجام دے رہی ہے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوٹہ کے اس علاقے میں گیارہ کیسز سامنے ائیں ہے اور محکمہ ہیلتھ اور انتظامیہ کو سختی سے ہدایات جاری کئے ہیں کہ علاقے کے عوام کے مشکلات کے پیش نظر میڈیکل ٹیمیں یہاں پر ہر وقت موجود رہنی چاہیں انہوں نے ٹی ایم اے بریکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر کو بھی ہدایات جاری کئے کہ یہاں پر صفائی ستھرائی اور اسپرے کا خصوصی خیال رکھا جائیں اور پورے علاقے میں کلورین اسپرے کرکے وبا کو مذید پھیلنے سے روکا جائیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے کوشاں ہے اور وزیر اعلی محمود خان یہاں کے عوام کے مشکلات کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادو ں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور انہوں نے پورے مشینری کو سرگرم کر دیا ہے جس سے صوبے میں کورونا کا سدباب ممکن ہو رہا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More