سوات: کبل میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل  کے علاقے گل جبہ میں دن دیہاڑے ڈاکوگھر میں گھس گئے، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 54 تولے سونا اورنقدی لے کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سوات ی تحصیل کبل کے علاقے گل جبہ میں دن دیہاڑے  پانچ مسلح ڈاکو اسلحہ سمیت گھر میں گھس گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 54تولے سونا،3لاکھ25ہزار نقدی اور چار عدد موبائل و پستول لے کر فرار ہوگئے۔ علاقے کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے مینگورہ کبل روڈ کو ہرقسم ٹریفک کے لئے بند کردیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔بعد ازاں پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ ڈکیتی کرنے والے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More