نجی ہاسٹلز مالکان کا حکومت کے خلاف عدالت جانے کی دھمکی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پرائیویٹ ہاسٹلز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سوات نے بھی لاک ڈاؤن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔پی ایچ ایم اے سوات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر یکم جون تک تمام نجی ہاسٹلز کو نا کھولا گیا تو سٹاف کی تنخواہیں،بلز،کرائے اور دیگر اخراجات حکومتی خزانے سے ادا کی جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہاسٹلز کی بندش سے شدید معاشی بدحالی کا شکار ہے، کرایوں کی ادائیگی،سٹاف کی تنخواہوں اور یوٹیلٹی بلز جمع کرانا مشکل ہوگیا ہے اب مزید لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتے،اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر یکم جون تک تمام ہاسٹلز کے کھولنے کے احکامات جاری نہ کئے گئے تو حکومت کے خلاف عدالت بھی جا سکتے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More