سوات : کورونا کی ٹرپل سینچری مکمل، مزید34 افراد متاثر،تعداد309 ہوگئی

ضلع بھر میں مزید دس افراد صحت یاب ہو گئے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  سوات میں کورونا کے مریضوں کی ٹرپل سینچری مکمل ، مزید34 افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد تعداد309 ہو گئی۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید34 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہیں ،نئے مریضوں میں گیارہ کا تعلق رنگ محلہ مینگورہ،تین کا تعلق ہزارہ کبل،ایک منگلور،پانچ کا تعلق کوٹہ بریکوٹ،دو سیدو شریف،ایک غالیگے،دو بنڑ اہینگرو ڈھیرئی،دو اوڈیگرام،ایک ایک مریض سنگوٹہ،شموزئی،خوازہ خیلہ شالپین،ملوک آباد اور وتکے شاہدرہ کے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق اب تک ضلع بھر میں کورونا کے کل 1575 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 1072 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ 46 افراد کے ٹیسٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے اور148 افراد کے سیمپلز ٹرانزٹ میں ہیں۔ اسی طرح مزید 10 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد88 ہو گئی ہے جبکہ مزید تین افراد کے انتقال کے بعد ضلع بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد20 ہو گئی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More