سوات: کورونا کے مزید13کیسز، ایک خاتون جاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )  سوات میں کورونا سے مزید13 افراد متاثر ہو گئے، ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک مریض صحت یاب ہو گیا۔ محکمہ صحت سوات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں مزید13 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن کا تعلق رنگ محلہ، کوکارئی،اسلامپور،چارباغ،گل کدہ،قمبر،امانکوٹ ، سیدو شریف اور خوازہ خیلہ سے ہیں  ۔ مزید نئے کیسز کے بعد ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد322 ہو گئی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک ضلع بھر میں کورونا وائرس کے 1640کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 1097 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ 8 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی اور213 افراد کے ٹیسٹ سیمپلز ٹرانزٹ میں ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق امانکوٹ سے تعلق رکھنے والی55 سالہ خاتون کورونا کے باعث جاں بحق ہوئی ہیں جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد21 ہو گئی ہے جبکہ ایک مریض کی صحتیابی کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد89 تک پہنچ گئی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More