سوات پولیس نے بھاری مقدار میں شراب بر آمد کرلی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )  سوات پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام،16بوتل شراب پکڑ لی۔ ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ڈی پی اُ و بادشاہ حضرت، ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے اختر ایوب خان انچارج لنڈاکے چیک پوسٹ  ایس آئی محمد رحمان اور ان کے ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جانیش کمار ولد ہری رام سکنہ مینگورہ کے قبضہ سے 16بوتل شراب برآمد کرکے اُن کے خلاف تھانہ غالیگے میں ایف آئی آر درج کر دی ۔ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے پاک صاف ماحول فرام کرنے کے لئے اپنے پورے و سائل برو کار لائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More