مینگورہ میں پرانے گیس پائپ لائن تبدیل کرنے کا فیصلہ

سوات(زما  سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کی تیز رفتار ترقی چاہتا ہوں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں کھڑا کرینگے پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت عوامی فلاح وبہبود کے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ہم عوام کے اعتماد کو ہر گز ٹھیس نہیں پہنچائیں گے سوات میں اب تمام شعبوں میں ترقی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں سوئی گیس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملاکنڈ ڈویژن سوئی گیس انچارج میرویس خان،پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگرمتعلقہ حکام موجود تھے سوئی گیس انچارج نے فضل حکیم خان کو جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں ضروری فیصلے کئے گئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ ہماری وفاقی اور صوبائی حکومتیں انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ عوامی خدمت میں مصروف ہیں سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن میں ہمہ گیر ترقی کا دور شروع ہو چکا ہے فضل حکیم خان نے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات میں جن علاقوں کیلئے سوئی گیس منصوبے منظور ہوچکے ہیں ان علاقوں میں پائپ بچھانے کے ساتھ ساتھ پرانے پائب لائن میں جو جگہیں لیک ہیں یا خراب ہے اس کی بھی مرمت کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 5کے جن علاقوں خصوصاًشگئی اور ملوک آباد کیلئے سوئی گیس سکیم منظور ہوچکے ہیں اُن پر عید کے بعد فوری طور پر پائپ بچھانے کا کام شروع کیا جائے جبکہ سیدو شریف روڈ پر اسلامپور اور دیگر علاقوں کیلئے پائپ بچھانے کا کام جاری ہے اُن پربھی کام تیز کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے ہمیں اتحاد واتفاق سے اپنے مسائل حل کرنا ہے تمام ترقیاتی منصوبے عوام کی امانت ہیں جن کے معیارپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا عوام تسلی رکھیں اب کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہوگی لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہمارا مشن ہے انہوں نے واضح کیا کہ ضلع سوات خصوصاًحلقہ پی کے 5کے ہر گھر کو سوئی گیس فراہم کرنا ہمارا مشن ہے کوئی بھی گھر سوئی گیس سے محروم نہیں رکھا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More