کورونا وبا؛ 29465 مصدقہ مریض،جاں بحق افراد کی تعداد 639 تک پہنچ گئی

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے ریکارڈ مزید 2 ہزار کیسز سامنے آںے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 29 ہزار 465 تک جاپہنچی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 639 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 441 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ 1991 مریضوں میں اس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 29 ہزار 465 تک جا پہنچی ہے۔

کہاں کتنے مریض

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 29465 تک جاپہنچی ہے، پنجاب میں 11 ہزار 93، سندھ میں 10 ہزار 771، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 509، بلوچستان میں ایک ہزار 935 ، اسلام آباد میں 641 ، گلگت بلتستان میں 430 اور آزاد کشمیر میں 86 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 8 ہزار 23 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

639 افراد جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 155 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ 234 مریض خیبر پختونخوا میں جاں بحق ہوئے ہیں، اس کے علاوہ پنجاب میں 192، سندھ میں 180، بلوچستان 24، اسلام آباد 5 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More