سوات : کورونا کے مزید26 کیسز رپورٹ، ایک شخص جاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا کے مزید26 کیسز  سامنے آگئے، مجموعی تعداد363ہوگئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مزید26 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن کا تعلق کانجو،کوٹہ،منگلور،شموزئی،امانکوٹ،لنڈیکس،شاہدرہ،رنگ محلہ،ملوک آباد،اوڈیگرام،ملاکنڈ اور قمبر سے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک ضلع بھر میں مجموعی طور پر1777کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 1165 افرادکے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ64 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی اور185 افراد کے ٹیسٹ سیمپلز ٹرانزٹ میں ہیں۔ضلع بھر میں 94افراد صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ مزید ایک شخص کے انتقال کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد22 ہو گئی ہیں۔خواجہ آباد مینگورہ کا 55 سالہ رہائشی محب اللہ ولد عامر علی کورونا کے باعث انتقال کرگیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More