بریکوٹ میں ٹریفک حادثہ 2افرادزخمی

سوات(زماسوات ڈاٹ) سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ  کوٹا ابوہا میں روڈ پر حادثہ، 2 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122کی ٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ ریسکیو زرائع کے مطابق  کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی،جہاں پر ٹریفک حادثہ میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ایک زخمی کو سیول ہسپتال بریکوٹ اور دوسرے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا، زخمیوں میں 28 سالہ گل محمد اور 34 سالہ گل روز شامل ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More