ڈی سی سوات کا مینگورہ میں بازار پر اچانک چھاپہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور دیگر انتظامی عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران اپنی اپنی علاقوں کے دکان داروں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کا روک تھام ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے تمام دکانداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں نرمی کیلئے جاری کر ھدایات/ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور ماسک، دستانوں اور سنیٹایزر کی استعمال پر پر فوری عمل کریں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ضروریات زندگی کے لیے بازاروں میں آتے وقت احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ اپنی زندگی کے حفاظت ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مینگورہ کے مختلف بازاروں کے دورے کے دوران کیا ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے میں مختلف مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی مقدار، معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور عوام سے بات چیت بھی کی۔ انہوں نے اس موقع پر خصوصی ہدایت کی کی ضلعی انتظامیہ کی تمام افسر بازاروں بالخصوص دوپہر کے وقت تمام بازاروں میں اپنی موجودگی یقینی بنائے تاکہ عوام کو اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جا سکے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بازاروں میں لاک ڈاؤ ن میں نرمی کا جو فیصلہ کیا ہے اس کے ساتھ ہی مختلف ایس او پیز جاری کئے ہیں جس میں ضروری احتیاطی تدابیر ہیں جن پر عمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو کرونا سے نمٹنے کیلئے لیے تمام ضروری اقدامات پر عملدرآمد کرنا چاہیے تاکہ ہم اچھی شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More