سوات : کورونا کے مزید20 کیسز رپورٹ، ایک مریض صحت یاب

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید بیس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ ایک مریض صحت یاب ہوگیا۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سوات میں مزید 20 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہیں جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد283 ہو گئی ہیں، نئے مریضوں کا تعلق سیدو شریف،لنڈیکس،امانکوٹ،قمبر،مٹہ،مردان،بر ابا خیل،رنگ محلہ اور اکامعروف بامی خیل سے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق اب تک ضلع بھر میں کورونا کے 1943کیسز رپورٹ ہوئے جن میں1227افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ40 افراد کے ٹیسٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے اور293 افراد کے ٹیسٹ سیمپلز ٹرانزٹ میں ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق مزید ایک مریض کی صحت یابی کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد95 ہوگئی ہیں جبکہ کل22 افراد کا کورونا کی وجہ سے انتقال ہوا ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More