سوات: مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہو گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے باعث تمام زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو1122 کے ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے میلہ ڈاگ سمبٹ  میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے دو معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دیدی اور تین دیگر شدید زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا۔زخمیوں میں 40 سالہ عنایت سکنہ برہ بانڈئ ، 38 سالہ وزیر سکنہ برہ بانڈئ ، 35 سالہ معمبر سکنہ باغ ڈیرئ ، 32 سالہ سیف اللہ سکنہ بازخیلہ اور 5 سالہ یاسین سکنہ بازخیلہ شامل ہیں۔ اسی طرح بحرین کے علاقے ساتال میں سوزوکی سڑک سے نیچے کچے نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص عثمان سکنہ بحرین زخمی ہوگیا جسے موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی اور سوزوکی کو نالے سے نکال دیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More