سوات: مختلف حادثات میں چار افراد زخمی ہو گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں مختلف حادثات کے دوران چار افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو1122 کے ذرائع کے مطابق منگلو ر میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ دوسرا واقعہ تحصیل کبل کے علاقے گاشکوڑ بانڈئی میں پیش آیا جس میں سوزوکی نے کھڑے ٹرک کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو افراد احمد شاہ اور نوشیروان زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More