حلیمہ سلطان کا پاکستان آنے کی خواہش

اسلام آباد (این این آئی) شہرہ آفاق ترکش سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ یا ’ارطغرل غازی‘ میں ’حلیمہ سلطان‘ کا مقبول کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسراء بلجیک نے اپنے مداحوں سے ملاقات کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر ہونے والے تاریخ پر مبنی ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستانی مداحوں کو اپنا اسیر کر لیا اور پاکستان میں اس ڈارمے کی مقبولیت نے ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔اداکارہ اسراء بلجیک کے انسٹاگرامکی ایک پوسٹ پر پاکستانی مداح نے انہیں’ارطغرل غازی‘   کی پاکستان میں مقبولیت کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ پاکستان میں سیریز سب بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔مداح نے اسراء کو بتایا کہ پاکستان میں اس سیریز نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔اسراء نے پاکستانی مداحوں کے محبت بھرے پیغامات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان سے ملنے والی محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، پْرجوش ہوں کہ پاکستان کا دورہ کروں اور آپ سب سے ملاقات کروں، اپنا بے حد خیال رکھیے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More