سیدوشریف کیجولٹی میں 8 گھنٹے ڈیوٹی سے ڈاکٹر عاجز آگئے،مریضوں کا لیٹتے ہوئے علاج جاری

سوات( زما سوات ڈاٹ کام ) سیدو شریف کیجولٹی میں ڈاکٹر لیٹتے ہوئے مریضوں کا معائنہ کر نے لگے، مریض خوار ہونے لگے،ویڈیو وائرل ہونے کے بعد او پی ڈی کو ڈاکٹروں کا ریسٹ روم قرار دیا گیا۔ اتوار کے روز سہ پہر4:35 کو سیدو شریف کیجولٹی میں معاذ نامی نوجوان اپنے 12 سالہ مریضہ کو اسپتال لے گیا۔ معاذ خان کے مطابق ڈاکٹر نے پہلے انجیکشن لگوا کر ہمیں رخصت کردیا جبکہ ہم دوبارہ اسپتال پہنچے تو ہمیں سیدو شریف اسپتال ریفرکردیا۔ معاذ خان کے مطابق وہاں سے ہمیں دوبارہ کیجولٹی بھجوایا گیا۔ جب ہم کیجولٹی پہنچے تو او پی ڈی میں ڈاکٹر صوفے میں لیٹے ہوئے تھے اور لیٹتے ہوئے ہمیں ہدایات دے رہے تھے جب میں نے ویڈیو بنانی شروع کردی اور ڈاکٹر کو اُٹھنے کو کہا تو وہ اُٹھ کھڑے ہوئے اور اپنی کرسی پر بیٹھ کر ہمارے مریض کو چیک کیا۔ معاذ خان نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ وہ صبح 8 بجے اسپتال آیا ہے اوروہ تھک گیا ہے ۔

واقعے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو او پی ڈی کو ڈاکٹروں کا ریسٹ روم قرار دے دیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے ڈاکٹروں سے 8 گھنٹے ڈیوٹی تک نہیں ہوتی اور مریضوں کو لیٹتے ہوئے چیک کرتے ہیں۔ لوگوں نے اعلیٰ حکام سے مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More