سوات : ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری، انتظامیہ خاموش

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں  پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی، سرکاری مہمان بنائے جانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ سوات میں محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ چاند رات کو ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں سرکاری مہمان بنایا جائے گا۔ ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باجود مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں عید کے اعلان کے ساتھ ہی لوگوں نے اپنی بندوقیں نکال لی اور فائرنگ شروع کردی، دیر رات تک فائرنگ کا سلسلہ یونہی جاری رہا لیکن انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات یا کارروائی نہیں کی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More