سوات: سیاحوں پر پابندی،سیاحتی مقامات سنسان پڑے رہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں کورونا کے باعث سیاحتی مقامات ویران، سیاحوں پر پابندی کی وجہ سے بازاریں اور سیاحتی علاقوں میں ہو کا عالم رہا۔ سوات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کے داخلے پر پابندی کی وجہ سے کالام،مالم جبہ،مدین ،مہوڈنڈ اور دیگر سیاحتی مقامات ویران رہے اور سیاح حسین مناظر دیکھنے سے محروم رہے۔ ذرائع کے مطابق سیاحت سے وابستہ افراد کو کروڑوں کا مزید نقصان اُٹھانا پڑا ہے ۔ سیاحوں کے داخلے پر پابندی کی وجہ سے اور ہوٹلوں کی بندش سے سیاحتی انڈسٹری اب تک اربوں روپے کا نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ دریائے سوات کے کنارے،پارکس اور دیگر تفریحی مقامات بھی سنسان رہے ۔ واضح رہے کہ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں عید کے تین دنوں میں سیاح سوات آتے تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More