سوات : کورونا وائرس نے سنگین صورت اختیار کرلی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید 31 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق،ایک جاں بحق جبکہ سات افراد صحت یاب ہو گئے۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید31 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد755 ہو گئی ہیں،ان متاثرہ افراد میں اب تک331 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جن میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سات صحت یاب افراد بھی شامل ہیں جبکہ کس روڈ نویکلے کے59 سالہ رہائشی خورشید علی ولد عمر گل کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں ۔ اب تک مجموعی طور پر37 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More