سوات آنے کی زحمت نا کریں ! چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  سیاحوں کے داخلے پر پابندی کے باوجود تمام داخلی چیک پوسٹوں پر سیاحوں کی گاڑیاں قطار دقطار کھڑی ہوگئی،پولیس اور انتظامی اہلکار لوگوں کو دیر رات تک واپس بھیجتے رہے جبکہ دس ہزار کے قریب سیاح سوات میں دیگر راستوں سے داخل ہوگئے۔ سوات میں عید کے تیسرے دن بھی داخلے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے ہزاروں گاڑیاں چیک پوسٹوں پر کھڑی ہو گئی۔ لنڈاکے،شموزئی،کراکڑ،مدین،کبل،سنگر اور دیگر داخلی راستوں میں پولیس کی جانب سے قائم چیک پوسٹوں سے سیاحوں کی گاڑیاں واپس بھیج دی گئی۔ لنڈاکے چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی لمبی قطاروں کی وجہ سے مقامی لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پولیس دیر رات تک سیاحوں کو واپس بھیجتے رہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دس ہزار کے قریب سیاح چور راستوں سے بھی داخل ہوگئے ہیں لیکن انہیں سیاحتی مقامات یا دیگر پارکس وغیرہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں وہی سے واپس بھیج دیا گیا۔ سیاحوں کے جو درجوق آمد کی وجہ سے داخلی چیک پوسٹوں پر بدترین ٹریفک جام رہی جس سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More