لاک ڈاؤن پر عمل درآمد شروع،دکانیں اور بازار بند کرادئے گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  لاک ڈاؤن پر عمل درآمد شروع کردیا گیا،مینگورہ بازار میں پولیس کی جانب سے گشت کے دوران مختلف مقامات پر دکانیں اور بازاریں بند کرادیں۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں عید کی کا تیسرے دن لاک ڈاؤن پر عمل در آمد یقینی بنانے کے لئے پولیس اہلکاروں نے گشت کے دوران دکانیں اور بازار بند کرادئے جبکہ میڈیکل سٹور سمیت دیگر مستثنی کاروباری مراکز کو کھلا رکھا گیا۔ مختفل مقامات پر پولیس نفری گشت کرتی دکھائی دی اور لوگوں کو دکانیں بند کرانے کا کہتے رہے۔ واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث کورونا کے کسیز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عید کے لئے خریداری کرنے والوں کا رش بازاروں میں لگا رہا اور عید کے دوران بھی ایس او پیز کا خیال نہین رکھا گیا جس کے بعد حکومت نے لاک داؤن دوبارہ سخت کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More