بریکوٹ: ٹریفک حادثے میں خواتین و بچوں سمیت 18 زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بریکوٹ کے علاقے ناواگئی میں سیاحوں کی گاڑی الٹنے سے 18 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کی آمد پر پابندی کے باوجود صوابی سے سوات آنے والی سیاحوں کی پک اپ ڈاٹسن تیز رفتاری اور بریک فیل ہونے کی وجہ سے اُلٹ گئی ، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 25 افراد سوار تھے جن میں18 افراد زخمی ہوگئے جنہیں بریکوٹ سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔ زخمیوں میں ڈرائیور امجد ولد خادم ساکن صوابی، سرفراز ولد گلزادہ،براہیم ولد ایوب ،اختر حسین ولد سردار حسین ،سردار حسین ولد محمد حلیم، حسنین ولد جاوید ،دولت محمد ولد محمد شیرین ساکنان صوابی جبکہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More