محکمہ فارسٹ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، سیاح کی گاڑی سے ٹمبر برآمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کی وادی کالام میں محکمہ فارسٹ اور پولیس نے مشترکہ کاروائی میں ٹمبر سمگلنگ کی کوشش اس وقت ناکام بنادی جب گنر کے ساتھ آنے والے سرمست اور عزیزاللہ نامی سیاحوں کی ایک ویگو گاڑی ٹمبر کو بستروں میں چھپاکر چیک پوسٹ کراس کررہی تھی۔ محکمہ فارسٹ کے اہلکاروں اور پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر رینج آفس کالام منتقل کردی اور تفتیش شروع کردی۔ ملزمان کے بقول مقامی ٹمبر سمگلر سے ان کو یہ یقین دہانی کراتے ہوئے ایک عدد سلیپر ٹیبل بنانے کے لئے فروخت کیا کہ قانونی طور پر کوئی پابندی نہیں۔ ملزمان نے میڈیا کو یہ بھی بتایا صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ ان کا رشتہ دار ہے، اگر صورت حال بارے علم ہوتا تو وہ ان ست اجازت لیتے۔ ایک فارسٹ اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کی ضمانت کے لئے ان کو ایک فون کال موصول ہوئی جو خود کو وزیر جنگلات کا بھائی ظاہر کرتے ہوئے بتا رہے تھے کہ ملزمان کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

پولیس اور محکمہ فارسٹ نے گاڑی کو تحویل میں لیا ہے اور میڈیا کو بتایا کہ کسی بھی با اثر شخصیت کے ساتھ ان کو قانونی کاروائی سے نہیں روک سکتا اور وہ ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ وباء کی پیش نظر سیاحوں کی سوات آنے پر پابندی ہے، لیکن بندوق برداروں اور بڑی بڑی گاڑیوں میں بااثر سیاحوں اور حکومتی نمائندوں کے سیر سپاٹے بدستور جاری ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More