سوات : کورونا وائرس کے مزید چار مریض انتقال کرگئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس کے باعث مزید چار افراد انتقال کرگئے،مجموعی تعداد44 ہوگئی۔محکمہ صحت سوات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سوات میں مزید چار کورونا کے مریض انتقال کرگئے۔68 سالہ نور حماد ولد خلیل سکنہ چکیسر شانگلہ،60 سالہ زیبا زوجہ بابرخان سکنہ دنگرام،39 سالہ حمید خان ولد اکبر خان سکنہ امانکوٹ اور35 سالہ عمر زادہ ولد پاریس سکنہ مارتونگ شانگلہ  سیدو شریف اسپتال کے کورونا وارڈ اور پھر آئی سی یو میں زیر علاج تھے جو ہفتہ کے روز انتقال کر گئے ہیں۔ چاروں افراد کی نماز جنازہ ایس او پیز کے مطابق ادا کر دی گئی ہیں ۔ مزید چار افراد کے انتقال کے بعد ضلع بھر میں اب تک کورونا سے 44 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More