ایلم کی پہاڑی میں جھڑپ، سوات سے تعلق رکھنے والے تین شدت پسند ہلاک

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) بونیر کے علاقے ایلم کی پہاڑی میں جھڑپ کے دوران تین شدت پسند جاں بحق ہوگئے،شدت پسندوں کا تعلق سوات سے تھا۔ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق  سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ ضلع بونیر میں ایلم کی پہاڑی میں چند دہشت گرد موجود ہیں جو تخریبی کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی نے ایلم کی پہاڑی میں چڑ کے مقام پر کارروائی کی ،اس دوران سی ٹی ڈی نفری اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین شدت پسندانعام اللہ عرف حبیب ولد تاج محمد سکنہ ملوک آباد مینگورہ،محمد وہاب عرف ابوبکر ولد شاکراللہ سکنہ عثمان آباد بنڑ مینگورہ اور رحمت اللہ عرف فاروق ولد حبیب اللہ سکنہ عثمان خیل قمبر ہلاک کردئے گئےجبکہ اُن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More