بریکوٹ اسپتال انتظامیہ کا اپنے ہی سٹاف ممبر کا کورونا ٹیسٹ کرنے سے انکار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بریکوٹ اسپتال انتظامیہ نے اپنے ہی سٹاف ممبر کا کورونا ٹیسٹ کرنے سے انکار کردیا۔ سیدو شریف کے رہائشی محمد علی ولد سردار علی جو کے سی پی کڑاکڑ میں ڈیوٹی پر مامور ہیں، محمد علی فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور دیگر پیرامیڈکس سٹاف کے شانہ بشانہ روز اول سے کورونا مریضوں کے علاج میں مصروف ہیں۔ محمد علی کے مطابق اپنی ڈیوٹی اور ذمہ داری بخوبی نبھائی ہے اور مزید لوگوں کی خدمت میں پیش پیش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں وہ بیمار ہوا اور کورونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی۔ جب میں ٹیسٹ کے لئے سول ہیڈکوارٹر اسپتال بریکوٹ پہنچا اور اں سے ٹیسٹ کے لئے نمونے لینے کا کہا تو انہوں نے انکار کردیا ،محمد علی کا کہنا ہے کہ اسپتال میں دیگر افراد سے ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے جا رہے تھے اور ان کو یہ کہہ کر انکار کردیا کہ یہاں پر ہم ٹیسٹ کے لئے نمونے نہیں لیتے۔ محمد علی کا کہنا ہے کہ بریکوٹ اسپتال انتظامیہ کا اپنے سٹاف اور اپنے فیلڈ کے اہلکاروں سے اس قسم کا رویہ سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بیمار ہے اور بغیر ٹیسٹ کے اپنا علاج خود شروع کررکھاہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں سے بریکوٹ اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More