فرنٹ لائن پر لڑنے والے صحافیوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،اجمل وزیر

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)صوبائی مشیر اطلاعات و نشریات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے صحافی کورونا کے جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں اور انکی خدمات ناقابل فراموش ہے،حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنے افس میں پشاور پریس کلب کے صدر بخار شاہ باچہ جی اور سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم،سوات یونین اف جرنلسٹ کے فنانس سیکرٹری ناصر عالم اور نیاز محمد باچہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شہزاد عالم نے انہیں سوات کے صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ سوات کے صحافیوں نے دہشت گردی کی جنگ،سیلاب،زلزلے اور ڈینگی کے بعد اب کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور ہمارے دو صحافی اور انکے فیملی بھی متاثر ہوئی ہے،اجمل وزیر نے کہا کہ حکومت صوبہ خیبر پختونخواہ کے صحافیوں کے مشکلات سے بخوبی اگاہ ہے اور کورونا میں پورے صوبے کے صحافی فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں اور انکے خدمات ناقابل فراموش ہے،جسکا حکومت کو احساس ہے انہوں نے کہا کہ جو صحافی متاثر یا شہید ہوئے ہیں حکومت انکے خاندان کی ترجیحی بنیادوں پر مدد کر رہی ہے اور انہیں کسی بھی حال میں تہنا نہیں چھوڑا جائیگا انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے مستحق صحافیوں کی ہر ممکن مالی مدد کی جا رہی ہے اور انڈونمنٹ فنڈ سے انکے مشکلات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اجمل وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت اور خاص کر وزیر اعلی محمود خان صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں اور صوبہ بھر کے صحافیوں کیلئے منظور کردہ میڈیا ہاوسیز پر کام تیز کیا جا رہا ہے تاکہ انکے مشکلات میں کمی اسکیں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More