لوئرکورٹ کے وکلاء میں لائسنس تقسیم کردئے گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کے پی بار کونسل نے ملاکنڈڈویژن کے لوئر کورٹ کے لائسنس یافتہ وکلاء میں لائسنس تقسیم کردئے،سینئر وکلاء نے امید ظاہر کی کہ لائسنس حاصل کرنے والے وکلاء مظلوموں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،اس حوالے سے ضلعی عدالت کے احاطے میں موجود حال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ملاکنڈڈویژن سے سینئراور جونیئروکلاء نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بار کونسل کے وائس چیئرمین شاہد رضا ملک،سابق چیئرمین سعید خان ایڈووکیٹ،صدر سوات بار حضرت معاذاوردیگر نے کہاکہ ہم اپنے معززپیشے کے ذریعے مظلوم اورنادار لوگوں کو فوری اور سستاانصاف فراہم کررہے ہیں جس سے نہ صرف مظلوم کی دادرسی ہوتی ہے بلکہ ہماری برادری اسی پیشے کے ذریعے رزق حلا ل بھی کمارہی ہے،انہوں نے کہاکہ وکلاء ہی برا ہ راست ظلم کے خلاف قانونی جنگ لڑرہے ہیں اور اس جنگ میں انہیں کن کن مراحل سے گزرنا پڑتاہے وہ ایک وکیل ہی جانتا ہے تاہم وہ حق سے پیچھے نہیں ہٹتے اور مظلوم ومستحق کوافراد ان کا جائز اور قانونی حق دلاکر ہی دم لیتے ہیں،انہوں نے امید ظاہر کی کہ آج جن وکلاء نے لائسنس لیا وہ لوگوں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں اہم کرداراداکریں گے،تقریب کے دوران وکلاء میں لائسنس تقسیم کئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More