پٹرول کی قلت،وزیراعلیٰ محمود خان کا آبائی حلقہ سراپا احتجاج

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلی محمود خان کے آبائی حلقہ مٹہ میں پٹرول نایاب ہوگیا ۔ پٹرول نہ ملنے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے ۔ سڑک بلاک کرکے احتجاج اور دھرنا دیا۔ سوات میں گزشتہ ایک ہفتے سے پٹرول کی شدید قلت ہے اور لوگ پٹرول کی تلاش میں سرگرداں پھر رہے ہیں۔ دوسری جان تحصیل مٹہ جو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا آبائی حلقہ ہے وہاں پر پٹرول کی عدم فراہمی اور قلت کی وجہ سے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مین شاہراہ کو بلاک کردیا۔مظاہرین کئی گھنٹوں تک احتجاج کرتے رہے بعد ازاں پولیس کی مداخلت سے مظاہرین منتشر ہو گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More