نجی سکولوں کے اساتذہ کے لئے حکومت ریلیف فراہم کریں،سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن سے متاثرہ نجی سکولوں کےلاکھوں کی تعداد میں اساتذہ گزشتہ تین مہینوں کی تنخواہوں سے محروم  اورشدید کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے حکومت سے نجی سکولوں کے اساتذہ کے لئے ریلیف کا مطالبہ کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے جہاں دیگر طبقات متاثر ہوئے وہاں نجی سکولوں میں برسر روزگار اساتذہ بھی شدید معاشی بحران کا شکار ہوئے ہیں،یہ سفید پوش طبقہ نا کسی سے بھیک مانگ سکتے ہیں اور نا ہی حکومت کی جانب سے انہیں احساس پروگرا م میں شامل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں  میں لاکھوں اساتذہ گزشتہ تین مہینوں کی تنخواہوں سے محروم ہیں جبکہ سکولوں کی بندش سے طلباء بھی فیس دینے سے قاصر ہیں جس کے باعث اس سفید پوش طبقہ کی مشکلات مزید بڑھتی چلی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نجی سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کے لئے کسی قسم کا اقدام نہیں اُٹھایا گیا اور نا ہی انہیں کسی ریلیف پیکج میں شامل کیا گیا جس کے باعث یہ طبقہ شدید کسمپرسی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے  نجی سکولوں کے مالکان سے بھی پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مصیبت کے اس وقت میں اپنے اساتذہ کو تنہا نا چھوڑا جائے ،سالہاسال کروڑوں روپے نجی سکول مالکان اکھٹا کرتے رہتے ہیں اب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اساتذہ کو تین مہینوں کی تنخواہیں اور آنے والے مہینوں کی ایڈوانس تنخواہیں ادا کریں ،انہوں نے حکومت سے  بھی مطالبہ کیا کہ اس سفید پوش طبقہ کے لئے بھی ریلیف فراہم کیا جائے  اور بیورونی ممالک سے ملنے والے فنڈ میں ان کا بھی حصہ کیا جائے تاکہ ان کی معاشی مشکلات میں کمی آسکیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More