حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے، مشتاق احمد خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمدخان نے کہا ہے کہ حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کو جس طرح سے کرونا کی وباء میں بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے اس سے سنگین انسانی المیہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اِس وقت صرف خلیج میں 50 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جن میں اکثریت کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے جو کرونا کی وجہ سے بے روزگاری اور غربت کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ حکومت مسلسل اُن کے مسائل سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے اور مختلف حیلوں بہانوں سے انھیں لوٹ رہی ہے۔ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن فنڈز کے اربوں روپے فی الفور اوور سیز پاکستانیوں کے ریلیف کے لیے استعمال کئے جائیں اور وہاں سے واپسی کے خواہش مند افراد کو 50 فیصد رعایت کے ساتھ ایئر ٹکٹس فراہم کیے جائیں، پاکستانی سفارت خانوں کو ریلیف سینٹرز کا درجہ دیا جائے اور 24 گھنٹے سروس کا اجراء کیا جائے۔ موجودہ حکومت مافیاؤں کی سرپرست حکومت ہے گندم، آٹا، چینی، پٹرول، ادویات تمام بحرانوں کے ذمہ دار حکومتی کابینہ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ موجودہ نااہل اور ناکام حکومت نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا ہوا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور بیڈ گورننس نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی حالیہ رپورٹ نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ حکومتی اقدامات صرف دعوؤں اور نعروں تک محدود ہیں۔ حکومت زمینی حقائق سے بے خبر ہے۔ ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید خطرے سے دوچار ہیں اور وہ ہڑتال پر مجبور کیے جارہے ہیں۔جماعت اسلامی اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا مقدمہ پارلیمنٹ، میڈیا، چوکوں، چوراہوں اور سڑکوں پر لڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشاط چوک مینگورہ سوات میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل، پٹرول، گندم اور آٹے کی قلت اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف منعقدہ احتجاجی دھرنے سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ دھرنے سے جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر محمد امین، حافظ اسرار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔سینیٹر مشتاق احمد خان نے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ حالیہ بحران کے دوران جس طرح سے خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں نے 700 ریال کے ٹکٹس 3000 ریال میں فروخت کیے ہیں اور اربوں روپے کی لوٹ مار کی ہے اس میں وفاقی وزراء ملوث ہیں اس کی تحقیقات کی جائیں اور سوموٹو ایکشن لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت چین، جامعہ الازہر، کرغزستان اور مدینہ میں پاکستانی طالب علم محصور ہیں اور حکومت سے بار بار رابطوں کے باوجود ان کے مسائل حل نہیں کیے جارہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایک لاکھ سے زائد لیبر ویزوں کی معیاد ختم ہو رہی ہے حکومت فوراً سعودی عرب اور امارات حکومتوں سے رابطہ کر کے اس کی معیاد میں توسیع کروائے تاکہ ان کے روزگار کو تحفظ مل سکے۔ انہوں نے حکومت سے ٹریول ایجنسی اور اوورسیز ایمپلائیمنٹ سروسز کے لیے خصوصی پیکج کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہ عید کے موقع پر جب پوری قوم کورونا اور پی آئی اے حادثے کی وجہ سے سوگوار تھی ریاست مدینہ کے دعویدار وزیر اعظم نتھیاگلی میں سیر سپاٹے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس وقت عوام کے جذبات اور احساسات کی مکمل اور درست نمائندگی کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضا کار اول روز سے میدان عمل میں موجود ہیں اور اب تک 2 ارب روپے سے زائد مالیت کی امداد تقسیم کر چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مفت ایمبولینس سروس، قرنطینہ مراکز، فوڈ پیکجز کی تقسیم ا شامل ہے۔انہوں نے کہا کے جماعت اسلامی ہر فورم اور محاذ پر اورسیز پاکستانیوں اور عوام کے لیے آواز اٹھائیگی۔ شوگر مافیا کے ماسٹر مائنڈ کو حکومت نے چارٹر طیارے میں بٹھا کرخاندان سمیت لندن رخصت کردیا،آٹے کی بوری میں 1200 روپے کا اضافہ ہواہے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریاست مدینہ نہیں بلکہ ریاست ظلم ہے،یہ ڈاکے کی ریاست ہے اورریاست مدینہ کی شان میں گستاخی ہے،عمران خان کا ٹائیگر زمین پر کیا آج سوشل میڈیا پر بھی نظر نہیں آرہا،انشاء اللہ ٹائیگر کے بعد اگلی باری شیرو کی ہے،حکومت کی ناکامی او ر ناہلی کی وجہ سے کرونا وائرس کے مریضوں میں بروز بروز اضافہ ہورہاہے،عام لوگوں کے ساتھ ڈاکٹرز بھی کثیر تعداد میں مر رہے ہیں،پی ٹی آئی حکومت جعلی ہے، فریب،فراڈ ہے،نااہل ہے اور ناکام ہے،عوام اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے،آٹا بحران،پٹرول اور مہنگائی کیخلاف اس وقت تک جد و جہد جاری رکھیں گے جب تک ان سے عوام کے ظلم کا انتقام نہ لیں

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More