کئی گنا زیادہ کرایہ وصولی پر پی آئی اے کے خلاف کارروائی کی جائے،سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے سماجی شخصیت سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں سے کرائے کی مد میں پی آئی اے کی جانب سے زیادہ کرایہ وصول کیا جس کی انکوائری ہونی چاہئے اور جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لاکر ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دینی چاہئے ۔ سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حالیہ کورونا وباء کے دوران بیرون ممالک سے اوورسیز پاکستانیوں کو واپس لانے  کے لئے پی آئی اے نے کئی گنا زیادہ کرایہ وصول کیا ہے اور سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ انتہائی ظلم و ذیادتی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پر نوٹس لیا جائے اور جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لاکر ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے جائے کیونکہ بیرون مملک مقیم پاکستانی جن میں زیادہ تر خیلجی ممالک میں ہیں اور مزدور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے اپنی تمام جملہ کمائی اپنے بچوں کو بیچنے کی بجائے کرایوں میں ادا کی ہے جو کہ قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی آٗی اے ایک قومی ادارہ ہے اور مشکل کے وقت اپنے ملک کے باشندوں سے زیادہ کرایہ وصول کرنا انتہائی ظلم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی اپنی خون پسینے کی کمائی زرمبادلہ صورت میں پاکستان ارسال کرتے ہیں اس لئے حالیہ وباء کے دوران پی آئی اے اور حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو بغیر کسی معاوضہ اپنے ملک لایا جائے ۔ سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اسلامی فلاحی ریاست کا وعدہ ایفا نہیں کیا جو کہ قابل مزمت ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More