تھلیسیمیا کے بچوں کے لئے خون کے عطیات کی اپیل

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں لائف سیورز کی جانب سے ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر تھلیسمیا کے بچوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ مینگورہ کے سوات مارکیٹ میں نوجوانوں نے خون کے عطیات دئے۔ لائف سیورز سے وابستہ محمد عدنان نے بتایا کہ بلڈ کیمپ رات8 بجے تک جاری رہے گا ،اب تک 20 کے قریب بلڈ بیگز اکھٹے کئے گئے ہیں اور ہمارا ہدف ہے کہ پچاس بلڈ بیگز اکھٹے کت کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ تھلیسیمیا کے بچوں کو اس وقت خون کی اشد ضرورت ہے اور لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ یہاں پر آکر اُن بچوں کے لئے بلڈ ڈونیٹ کریں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More