دکھی انسانیت کی خدمت کرنا خپل کلی وال تنظیم کا مقصد ہے،فضل مولا زاہد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)فلاحی کاموں میں حصہ لینا اوردکھی انسانیت کی خدمت،کڑے اور مشکل وقت میں نادار لوگوں کی مددکرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ہماری تنظیم کامقصد بھی فلاحی کاموں میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لینا اور لوگوں میں اس حوالے سے شعوراجاگر کرنا ہے،ان خیالات کا اظہارخپل کلی وال کوکارئی تنظیم کے چیئرمین فضل مولا زاہد،پرنسپل محمد عالم،پرنسپل اخترعلی،شیر شاہ خان ایڈووکیٹ اورتنظیم کے دیگر عہدیداروں واراکین نے گذشتہ روز کامیابی کا سفر ‘ کے موضوع پرمنعقدہ مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس حوالے سے خپل کلی وال تنظیم وادی کوکاری سوات کے زیر اہتمام ‘کامیابی کا سفر ‘ کے موضوع پر مذاکرے کا اہتمام کیاگیا جس میں علاقے کے سرگرم سماجی کارکنوں کے علاوہ کئی ایسی کامیاب شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پر ممتاز لکھاری مصنف و پبلشر فضل ربی راہی، محمد نعیم اللہ منیجنگ ڈائریکٹر پرورش آرگنائزیشن اورسماجی کارکن محمد عالم خان نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور کامیابیوں کے گر سے متعلق حاضرین کوآگاہ کیا تجاویز پیش کئے،مقرین نے کہاکہ تحریر سے دل کو سکون اور معاشرہ میں مثبت رجحانات کو تقویت ملتی اور ذہنی و علمی نشوونماہوتی ہے جس سے وقت کے ساتھ ساتھ مثبت اور دور رس تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں،خدمت خلق کیلئے کسی تجربے کی ضرورت نہیں بس دل میں درد ہونا چاہئے اور ہر قسم کی نموو نمائش، ریا کاری اور شہرت سے اجتناب کرنا چاہئے جن لوگوں میں یہ خصوصیات موجود ہوں وہ اس میدان کی کامیاب ترین شخصیت بن سکتے ہیں، مقررین نے حاضرین کو نصیحت کی کہ وہ زندگی کی ان پریشان اوقات میں خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کرآگے آ کر اور علاقے کے کمزور طبقات کی خدمت میں مصروف ہو کر دلی سکون حاصل کر سکتے ہیں،محروم طبقے کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی جتنی اشد ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی، اس موقع پرکینیڈا میں پاکستان کے سفیر محمد نعیم خان نے بھی خصوصی مہمان کی حیثیت سے ویڈیو لنک کے ذریعے کامیابی کے گرسے متعلق اپنے دلچسپ تجربوں سے حاضرین کو نوازا، تقریب سے ایازبادشاہ،آفرین خان،قاری عطاء اللہ،امیر رحمان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More