پاکستان میں آج اب تک کورونا سے مزید 88 اموات، 3991 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 88 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2751 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 146254 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک پنجاب میں کورونا سے 1031 اور سندھ میں 853 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 675 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 85، اسلام آباد میں 78 ، گلگت بلتستان میں 16 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز پیر ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 3991 کیسز اور 88  اموات سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 1537 کیسز 62 ہلاکتیں، سندھ 1776 کیسز 22 ہلاکتیں، اسلام آباد 635 کیسز 3 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 43 کیسز ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More