کلرک ایسوسی ایشن سوات نے بجٹ مسترد کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)کلرک ایسوسی ایشن نے حالیہ بجٹ کو ظالمانہ اور عوام دشمن قراردیتے ہوئے مستردکردیا،تنخواہوں میں اضافہ کرنے سمیت دیگر جائز مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملکی سطح پر ہڑتال کرنے کا اعلان،اس حوالے سے گذشتہ روز کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کے شرکاء پلے کارڈ اٹھائے ایسوسی ایشن کے صدر علی رحمان کی زیرقیادت نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے علی رحمان،فضل سبحان،برکت علی اور دیگر نے کہاکہ حالیہ بجٹ میں حکمرانوں اپنے ممبران کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کرکے سرکاری ملازمین کو یکسر نظر اندازکردیا ہے جو ایک ظالمانہ اور ملازم دشمن اقدام ہے،انہوں نے کہاکہ مہنگائی بڑ ھ رہی،مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہورہاہے جس کے سبب ملازمین اور عوام کاجینا محال ہوچکاہے مگر حکمرانوں کو اس کا ذرہ بھرا حساس نہیں،انہوں نے کہاکہ ملازمین امید لگائے بیٹھے تھے کہ بجٹ میں ان کیلئے خصوصی اعلانات کئے جائیں گے مگر اس سلسلے میں حکومت نے انہیں مایوس کردیا ہے یہ ملازم کش پالیسی اور اقدامات مزید برداشت کرنے کے قابل نہیں،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اپنے ممبران کی سہولت اور کیلئے قدم قدم پر ملازمین کیلئے پریشانیاں پیدا کی ہیں آخر یہ کہاں کا انصاف ہے؟ انصاف کے نام پر قائم حکومت نے ناانصافیوں کی انتہا کردی ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت جلدازجلد مہنگائی کے مناسبت سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے بصورت دیگر ہڑتالوں اور احتجاجوں کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبورہوجائیں گے،مظاہرہ کے دوران شرکاء نے حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More