سوات: ایس او پیز کی خلاف ورزی، 21 ہوٹلز ،بس سٹینڈ اور کیفی سیل، 8 افراد جیل منتقل

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بس سٹینڈ،کیفی اور21 ہوٹلز کو سیل کردیا گیا۔ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم کی ہدایات پر سوات بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر بابوزئ عامرعلی شاہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پرسوات کوچ بس سٹینڈاورمینگورہ میں سرحدکیفی کو ایس او پیزکی خلاف ورزی پر سیل کردیاگیا۔اسی طرح اےسی بحرین سکندر خان نے کالام میں 21 ہوٹلوں جن میں جنگل ان، ہنی مون وغیرہ شامل ہیں سیل کر دیے اور 8 بندوں کو جیل بھی بھیج دیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More