پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

پشاور(ویب ڈیسک) پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، ایبٹ اباد، شانگلہ، مالاکنڈ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ زیر زمین گہرائی 227 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More