سوات: کالام میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،خاتون زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ) کالام کے علاقے گجر گبرال میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ سوات کی وادی کالام کے علاقہ گجر گبرال میں فضل ربی اور اعجاز پسران قیصر نے فائرنگ کرکے اعجاز ولد ممتاز سکنہ باڑہ گبرال کو قتل کردیا جبکہ ایک خاتون مسما (خ) زوجہ دلاور سکنہ گجر گبرال زخمی ہوگئی۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی دونوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل مدین عطاؤاللہ شمس نے کالام اور اتروڑ چوکی کو الرٹ کرکے خود مدین سے گبرال پہنچ گئے اور ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More